⭐کام کی باتیں
عورت اپنے اچھے اخلاق و کردار سے شوہر اور گھر والوں کے لیۓ باعث سکون ہوتی ہے ورنہ بات بات پہ
بداخلاقی رشتوں اور گھروں کو اجاڑ دیتی ہے ۔
خوش اخلاقی زندگی میں برکت رشتوں میں محبت اور گھروں میں سکون کا ذریعہ ہے جبکہ بداخلاقی باعث نحوست ہے ۔
جب کبھی کوئ معاملہ پیش آۓ تو دیکھیں کہ اس وقت بولنے یا جھگڑا کرنے سے معاملہ بہتر ہو گا یا بدتر اس کے مطابق سوچ سمجھ کے فیصلہ کریں ۔
کلام چاندی
سکوت سونا
تین لوگوں کا خود پر حق سمجھتے ہوۓ انُکی بات کا برا نہیں ماننا ہے ایک والدین دوسرا شوہر اور تیسرا اولو الامر کہ وہ ہمیں کہنے کا حق رکھتے ہیں ۔
جب بظاہر کسی سے کچھ اونچ نیچ ہو ہی جاۓ اور کسی کو کچھ کہہ جائیں تو بھی دل میں دعا کرتے رہیں
اللھم الف بین قلوبینا
کہ شیطان اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوۓ دلوں کو دور نہ کردے
پوچھا گیا یا رسول اللہ
نجات کیسے ہو؟
اپنی زبان کو خود پر روک رکھو، تمھارا گھر تمھارے لیے کافی ہو
اور اپنی خطاوں پر رویا کرو الترمذی
رسول اللہ نے فرمایا
خوشخبری ہے اس کے لیےجس نے اپنی زبان کو قابو کر لیا جس کا گھر اس کے لیےکافی ہو گیا اور جو اپنی خطاوں پر رویا
الطبرانی
خبر دی رسول اللہ نے
جس نےاپنے کلام کو ضبط کرلیا اپنی زبان کی حفاظت کی وہ اپنے رب کی جنت کے ساتھ کامیاب ہو گیا
دوسروں کے ساتھ اپنے رویے اخلاق و اطوار کا جائزہ لیجۓ میں کس درجہ میں شامل ہوں
ربنا ظلمنا انفسنا وان لم تغفرلنا وترحمنا لنكونن من الخاسرين
🌿⭐
No comments:
Post a Comment